چنگ ڈاؤ میں ایس سی او کے مقامی اقتصادی تعاون ڈیمونسٹریشن زون نے پہلے غیر ملکی سرمایہ کاری فنڈ کا آغاز کردیا

چنگ ڈاؤ، چین،,1 نومبر 2021 ، /پی آر نیوز وائر/ — 2021 میں چین- شنگھائی ممالک مالیاتی تعاون اور کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فورم جو 28 اکتوبر کو چنگ ڈاؤ کے جیاؤژو میں شروع ہوا، چین شنگھائی تعاون تنظیم ڈیموسٹریشن زون برائے مقامی اقتصادی و تجارتی تعاون، جو جیاؤژو اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زون میں واقع ہے، نے پہلے غیر ملکی سرمایہ کاری فنڈ کا آغاز کردیا۔

2021 China-SCO Countries Financial Cooperation and Capital Market Development Forum

یہ فنڈ چنگ ڈاؤ کی کوالیفائیڈ ڈومیسٹک لمیٹڈ پارٹنر شپ (کیو ڈی ایل پی) اسکیم کے تحت پہلا کیو ڈی ایل پی فنڈ ہے۔ کیو ڈی ایل پی ایک پائلٹ پروگرام ہے جسے مقامی چینی حکام نے سرحد پار اثاثے مختص کرنے میں سہولت دینے کے مقصد سے تیار کیا ہے۔ یہ عالمی اثاثہ منتظمین کو چین میں سرمایہ کاروں سے رینمنبی اکٹھا کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ وہ بیرون ملک روایتی اور متبادل اثاثوں جیسے ہیج فنڈز، پرائیویٹ ایکویٹی فنڈز اور آر ای آئی ٹیز میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ چنگ ڈاؤ کو کیو ڈی ایل پی اسکیم چلانے کے لئے 3 ارب امریکی ڈالر کا کوٹہ تفویض کیا گیا ہے۔

Signing ceremony at 2021 China-SCO Countries Financial Cooperation and Capital Market Development Forum

چین شنگھائی تعاون تنظیم کا مقامی اقتصادی تعاون ڈیمونسٹریشن زون چین روسی توانائی سرمایہ کاری نجی ایکویٹی فنڈ مینجمنٹ (چنگ ڈاؤ) کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے فنڈ چلائے گا۔ اس نے قازقستان کے آستانہ بین الاقوامی مالیاتی مرکز، سی آئی سی سی کیپیٹل اور دیگر ملکی اور غیر ملکی سرمائے کے انتظامی اداروں کے ساتھ سرحد پار سرمائے کے بہاؤ کو فروغ دینے میں تعاون شروع کرنے کے معاہدوں پر بھی دستخط کیےہیں۔

رابطہ:زویلنگ

Qingdao Logo

ٹیلی فون:0086-532-85911619
ویب سائٹ: http://www.qingdaochina.org
فیس بک:  https://www.facebook.com/qingdaocity
ٹیوٹر:  https://twitter.com/loveqingdao

تصویر۔  https://mma.prnewswire.com/media/1674167/Stadt_Qingdao_1.jpg
تصویر۔  https://mma.prnewswire.com/media/1674168/Stadt_Qingdao_2.jpg
لوگو۔  https://mma.prnewswire.com/media/1245709/Qingdao_Logo.jpg