سلامتی کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے پاکستانیوں کی جانب سے دوسری شہریت کے متعلق انکوائریوں میں اضافہ

لندن، 6 ستمبر، 2021 /PRNewswire/ –گزشتہ چند ہفتوں کے دوران، CS Global Partners قانونی فرم جس کا ہیڈکواٹر لندن میں ہے نے سرمایہ کاری کے ذریعے دوسری شہریت حاصل کرنے والے خواہش مند پاکستانیوں کی جانب سے انکوائریوں میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا ہے۔ ایسا اس وجہ سے ہوا ہے کہ ملک میں چند ہفتوں کے دوران خواتین کے خلاف تشدد کے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ حالیہ ترین واقعات میں 14 اگست کو لاہور میں قومی یادگار پر ایک لڑکی پر حملہ شامل ہے۔

اگرچہ پاکستان میں سرحدوں کے اندر امن قائم کرنے میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، 2021 کے عالمی امن اشاریہ کے مطابق، ملک اب بھی سلامتی کے لحاظ سے 163 ممالک میں سے 150 ویں نمبر پر ہے۔ فی الحال، ملک کے کچھ حصوں کو اب بھی دہشتگردی، چوری اور سیاسی بدعنوانی کے مزید واقعات کا سامنا ہے۔

CS Global Partners کی سی ای او میشا ایمیٹ کا کہنا ہے کہ جسمانی اور مالیاتی تحفظ تک رسائی پاکستانی گاہکوں کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ “زیادہ تر پاکستانی شہری جن سے ہم نے بات کی ہے وہ اپنے بچوں کو روشن اور محفوظ مستقبل دینے کے لئے دوسری شہریت چاہتے ہیں۔ ایمیٹ نے کہا کہ سینٹ کٹس اور نیوس جیسے کسی ملک کی شہریت بھی ان کے بچوں کے لئے وزٹ ویزہ اور کاغذی کاروائی کے بارے میں پریشان ہوئے بغیر دینا کی کچھ بہترین یونیورسٹیوں میں سے کسی کا انتخاب کرنے کے دروازے کھول سکتی ہے۔

سینٹ کٹس اور نیوس کا دنیا میں سب سے زیادہ چلنے والے سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت (CBI) پروگرام ہے۔ یہ کیریبین ملک خوبصورت ریت کے ساحل اور اپنی اصل حالت میں پائے جانے والے قدرتی مناظر سے گھرا ہوا ہے اور ایمیٹ کے مطابق پاکستانیوں کے لئے انتخاب ہے۔ یہ ملک پاکستان سے منتخب سرمایہ کاروں کو چند ماہ کے اندر اپنے گھروں میں بیٹھے ہی شہری بننے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایک محدود وقت کی پیشکش جو 2021 کو ختم ہو رہی ہے، چار افراد والے خاندان سسٹینیبل گروتھ فنڈ کے راستے سے قیمت میں 45،000 امریکی ڈالر کی کمی حاصل کر سکتے ہیں۔ PWM میگزین کے CBI اشاریہ کے لحاظ سے اس آپشن کی تیز ترین شہریت کا ٹائم لائن رکھنے کی وجہ سے تعریف کی گئی ہے۔ اس رپورٹ نے سینٹ کٹس اور نیوس کی مناسب احتیاط کے طریقہ کار اور خاندانی شمولیت کی وجہ سے اسے 2021 کا بہترین CBI پروگرام بھی قرار دیا ہے۔

جب کامیاب درخواست دہندگان اپنا شہریت کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرتے ہیں، پھر وہ ایک پاسپورٹ کے لئے درخواست دیتے ہیں جس کے ساتھ تقریبا 160 ممالک اور خطوں کو بغیر ویزا یا آمد پر ویزہ کا سفر کرنا ایک حقیقت بن جاتا ہے۔ ایمیٹ نے مزید بتایا، “دوسری شہریت، ایسی سہولت تھی جو کچھ مخصوص افراد کے لئے مختص ہوا کرتی ہے، اب تیزی سے عالمگیر بننے والی دنیا میں ایک ضرورت بن گئی ہے۔

Contact:
pr@csglobalpartners.com
www.csglobalpartners.com

رابطہ:

029952 7824 (0) 44+