‫’’ایک سرخ اور ایک سبز‘‘پھل اور سبزیاں ایک امتیازی اور کامیاب صنعت وجود میں لاتے ہیں۔

بائس،چین،5اَگست،2021 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ/ — حال میں،بائس ،گوانگژی میں چینی آموں کی صنعت کی پہلی کانفرنس منعقد ہوئی۔ضلع تیانیانگ کے محکمہ تشہیر کےمطابق،اس میٹنگ میں،ضلع تیانگیانگ اور گوانگژو پائلٹ فوڈ انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹیڈ نے ضلع تیانیانگ ،بائس شہر(فیز II) میں پھلوں کے جامع افزائش اور انھیں استعمال میں لانے کے منصوبوں کے لیے حکمت عملی کے معاہدے پر دستخط کیے،جس کی کل سرمایہ کاری 500ملین یوآن بنتی ہے۔

’’ایک سرخ اور ایک سبز‘‘پھل اور سبزیاں ایک امتیازی اور کامیاب صنعت وجود میں لاتے ہیں۔

گوانگژی کے مغرب میں واقع،ضلع تیانیانگ کا بائس چین میں آموں کا پہلا آبائی علاقہ ہے۔سب ٹروپیکل برسات کے موسم کے ساتھ خوشگوار سردی اور لمبی گرمی،اور سورج کی شعاعوں کی فراوانی کے ساتھ ،تیانگیانگ بطور ’’قدرتی سبزہ زار‘‘ معروف ہے اور پھلوں اور سبزیوں سے مالامال ہے۔اس کے بے مثال موسم کے ذریعے،ضلع تیانگیانگ نے زبردست کوششوں کے ذریعے آم اور ٹماٹر کی دو مضبوط صنعتیں تیار کیں ہیں۔آم ہر سال جون سے اَگست تک کاشت کیے جاتے ہیں،اور ٹماٹر نومبر سے اگلے اپریل تک کاشت کیے جاتے ہیں۔’’ایک سرخ اور ایک سبز‘‘نے کسانوں کومسلسل آمدنی بڑھانے میں مدد دی ہے۔2020 میں،آم کی کاشت کا علاقہ 408,000mu جس سے 280,000ٹن تک فصل حاصل ہوتی ہے،کثیر تعداد میں حاصل سبزی ٹماٹر ہے،جس کی فروخت نومبر سے اپریل تک ہوتی ہے۔2020میں پورے علاقے میں سبزیوں کی کاشتکاری کی زمین 398,000muہونے کے ساتھ اس سے حاصل فصل 875,000ٹن ہے۔آم اور ٹماٹر ضلع کی دو بنیادی صنعتیں بن چکی ہیں۔

اس وقت،مارکیٹ میں تیانیانگ کے آموں کا سیزن عروج پر ہے۔تیانیانگ کی  زرعی اور دیگر مصنوعات کی ہول سیل مارکیٹ میں آموں کی فروخت بہت زیادہ ہے۔تیانیانگ کی زرعی اور دیگر مصنوعات کی ہول سیل مارکیٹ ایک بڑی حجم کی مکمل ہول سیل مارکیٹ ہے،جو زیادہ تر ہول سیل، ایجنسیوں کے ذریعے خریدوفروخت ،مشترکہ خریدوفروخت،اور پھلوں اور سبزیوں کی ایجنسی کے پاس ذخیرہ کرنے اور اس کی ترسیل میں کام کرتی ہے۔مارکیٹ کے اوسط کاروبار کا حجم  2,000ٹن ہے،اور روزانہ  کاروبار کا حجم انتہائی سطح پر 5,000اٹن ہے۔کاروبار کا سالانہ حجم 700,000ٹن ہے،اور کاروبار ی حج1.6بلین آر ایم بی سے زیادہ ہے۔مصنوعات چین،ویت نام،روس،ہانگ کانگ اور دیگر ممالک اور خطوں کے 230سے زائد چھوٹے بڑےشہروں کو فروخت کی جاتی ہیں۔یہ جنوب مغربی چین میں زرعی اور دیگر مصنوعات کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ بن چکی ہےاور جنوب سے شمال سبزیوں کی ترسیل کے لیے یک اہم جگہ بن چکی ہے،یہ وزارت زراعت کی جانب سے ’’فریش ایگریکلچر پراڈکٹس سینٹر ہول سیل مارکیٹ‘‘کا درجہ پاچکی ہے،وزارت معیشیت کی جانب سے زرعی مصنوعات کی ہول سیل مارکیٹ قرارپانے والی’’ڈبل ہنڈرڈ مارکیٹ پراجیکٹ‘‘اور چین کی ترسیلات اور کاروباری کمپنیوں کے لیے ایک اہم سرکردہ مقام ہے۔

ای-کامرس کی حالیہ ترقی کے ساتھ،تیانیانگ  ای-کامرس نیٹ ورک پر بہت انحصار کرتاہے اور تیانیانگ گانجی ای-کامرس کمپنی لمیٹیڈ قائم کی ،ای-کامرس سروس کے پلیٹ فارم ’’کمرشل کاوٗنٹی‘‘کی تعمیرکی،اور ’’تیانیانگ کیرکٹرسٹک مارکیٹ‘‘ قائم کی،اس نے علی بابا بائس صنعتی بیلٹ ،ٹاوٗ باوٗ  بائس مارکیٹ اور وی چیٹ بزنس کی تعمیر میں تعاون کیا اور مسلسل ای-کامرس کے لاجسٹک نظام کو بہتر بنارہاہے۔2020 میں،ٹاوٗ باوٗ ،جے ڈی،ٹی مال،پی ڈی ڈی اور دیگر ای-کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے،خطے میں آموں کی آن لائن فروخت 10ملین آرڈر سے بھی بڑھ گئی،جس سے اب تک 100ملین آر ایم بی زرمبادلہ حاصل ہوا۔2021میں جب سے آم مارکیٹ میں آئے،روزانہ کی بنیاد پر ای-کامرس نیٹ ورک پر آم کی  فروخت کا حجم 10,000آرڈر سے زیادہ ہوگیاہے،جس سے روزانہ تقریباًِِِِ 1ملین آر ایم بی کا کاروبار ہوتاہے۔

تصویر : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=397842

 

 

Back To Top