Search
Close this search box.

‫ایکس سی ایم جی نے جغرافیائی خصوصیات کے مطابق تیار کردہ کرینوں کے 100 سے زائد یونٹ بین الاقوامی صارفین کو فراہم کیے

زوزہو ، چین ، 16 جون ، 2021 / پی آر نیوز وائر / – ایکس سی ایم جی (SHE: 000425) نے 7 جون کو 50 سے 260 ٹن تک کی کرینوں کے 100 سے زائد یونٹ بیرون ملک منڈیوں کو فراہم کیے جو مختلف انفراسٹرکچر منصوبوں میں کام کریں گے۔

ایکس سی ایم جی نے مختلف علاقوں کی آب و ہوا اور آپریشن کے پس منظر کے ساتھ ساتھ صارفین کی مخصوص ضروریات کے مطابق کرینوں کو خصوصی طور  پر تیارکرکےاور زیادہ بہتر بنا دیا ہے۔

مشرق وسطی میں، گرم صحرائی آب و ہوا میں بلند درجہ حرارت اور گرد وغبار کے خلاف مزاحمت رکھنے والی  کرین کی ضرورت ہوتی ہے، اور ایکس سی ایم جی کرینیں اپنی  اعلی موافقت اور قابل اعتماد  کارکردگی کے لئے وسیع  ترین  مارکیٹ شیئر کی حامل ہیں۔ مثال کے طور پر، گرمی میں مقامی درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ، لہذا ایکس سی ایم جی نے ہائیڈرولک نظام کو 60 ڈگری کے معیار کے مطابق  بہتر بنا دیا ہے جس سے ان کے کام کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گیاہے۔

دریں اثنا، وسطی ایشیاء کی سرد آب و ہوا کے دوران عمومی آغاز کو یقینی بنانے کے لئے ایسی کرینوں کی ضرورت ہوتی ہے جو انجن کو جلدگرمکرنے  کی خصوصیات رکھتی ہوں، اور ان کے چیسس ڈیزائن کو ہر طرح کی حالت کی سڑکوں کے مطابق کھینچنے کی بھاری طاقت کا حامل اور گرفت قائم رکھنے والا ہونا چاہئے۔

آسٹریلیائی صارفین کے لئے، ایکس سی ایم جی نے سلنڈرز کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا ہے اور اسکیلنگ فنکشن میں اضافے کے لئے ایکؤپمنٹ کو ری پروگرام کیا ہے جس نے اسے پیچیدہ ماحولیاتمیں بوجھ کو بلندی  تک لے جانےکے قابل بنادیا ہے۔

ایکس سی ایم جی کے آن سائٹ ایکسپرٹ کے مطابق، بیرون ملک تعمیراتی مشینری مارکیٹوں میں بہت ہی سخت طلب کے باوجود ، ایکس سی ایم جی نے اپنی عالمی ترقیاتی حکمت عملی کو ثابت قدمی کے ساتھ فروغ دیا اور اسکیل سے لے کر ٹکنالوجی تک بڑے پیمانے پر  قیاد ت منتقلی کی تکمیل کرتے ہوئے، اب وہ2,000سے زیادہ تکنیکی مالکانہ حقوق (ٹیکنیکل پیٹنٹ)کی مالک ہے، جو ہماری مضبوط ترقی کی صلاحیت کا مظہرہے۔

ایکس سی ایم جی گاہکوں کے لئے بہتر مصنوعات لانے کے لئے تعمیراتی مشینری کی ٹیکنالوجیز میں مسلسل جدت لا رہا ہے۔ مئی میں، ایکس سی ایم جی نے آٹھ نئی کرین مصنوعات لانچ کیں جن کو مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ معروف جی آئی (GI)جنریشن پلیٹ فارم کی بنیاد پر تیار کردہ ، نئے ماڈل اپنی اعلی کارکردگی، درستگی، پرُاعتمادی، توانائی کی بچت اور قدر کے باعثانڈسٹری کی توجہ کے مرکز بن گئے ہیں۔

گذشتہ برسوں کے دوران ، ایکس سی ایم جی نے مختلف انفرا اسٹرکچرز کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے بیرون ملک متعدد بڑے تعمیراتی منصوبوں میں حصہ لیا ، جس میں دنیا کا ‘سب سے بڑا آئل ریفائنری’ پراجیکٹ ڈانگوٹ ریفائنری، بنگلہ دیش میں پدما ریل برج، انڈونیشیا کے صوبہ سولاوسی میں بڑے پیمانے کا نکل-آئرنپراجیکٹ،جبکہ دیگر منصوبوں میں قطر کا دوحہ-دَکھن ایکسپریس وے شامل ہے۔

ایکس سی ایم جی کے بارے میں

ایکس سی ایم جی ایک ملٹی نیشنل ہیوی مشینری مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جس کی 78 سالہ تاریخہے۔ اس وقت یہ دنیا کی تعمیراتی  مشینری کی صنعت میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ کمپنی دنیا بھر کے 187 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں برآمدات کرتی ہے۔

Search Keywords

Search