Search
Close this search box.

‫‫ہرزنگ یونیورسٹی نے اِن یونی (InUni) کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں اسٹریٹجک مشیر کی حیثیت دینے کا اعلان کردیا

ملواکی اور حیدرآباد، انڈیا، 17 مئی 2022/پی آرنیوزوائر/ — ہرزنگ یونیورسٹی نے، جو سات ریاستوں میں 10 کیمپسز اور ایک آن لائن ڈویژن کے ساتھ ایک تسلیم شدہ، نجی غیر منفعتی ادارہ ہے، بین الاقوامی منڈیوں میں اِن یونی (InUni ) کو  اپنے اسٹریٹجک مشیر کی حیثیت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اِن یونی ، جو گلوبل یونیورسٹی سسٹمز (جی یو ایس ) کا ایک حصّہ اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نیٹ ورک کے ساتھ دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیمی خدمات کی ایک سرکردہ کمپنی ہے،  امریکہ، برطانیہ اور یورپ بھر میں بیچلر اور ماسٹر ڈگری پروگراموں سمیت مختلف قسم کے پروگرام فراہم کرتی ہے۔

ہرزنگ یونیورسٹی نرسنگ، ہیلتھ کیئر، ٹیکنالوجی، بزنس اور پبلک سیفٹی ڈگری پروگراموں میں مہارت رکھتی ہے۔ تعلیم کی بابت یونیورسٹی کا شخصی نقطہ نظر، تیز رفتار فارمیٹس اور لچکدار نظام الاوقات  کا شہرہ  ملک بھر کے طلباء کے ساتھ ساتھ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند بین الاقوامی طلباء  تک بھی پہنچ چکاہے۔

“یہ اِن یونی کے لیے ایک بہت اہم پیشرفت ہے اور ہمیں ایسی شاندار شراکت داری حاصل کرنے پر خوشی ہے،” اِن یونی کے چیئرمین ڈیوڈ فشر کہتے ہیں، “گذشتہ دو سالوں میں صحت کی دیکھ بھال، کاروبار اور ٹیکنالوجی کے سلسلے سے متعلق پروگراموں اور کورسز کی خواہش میں اضافہ ہوا ہے۔ اب امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کی ایک بڑی تعداد کو، ہرزنگ یونیورسٹی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے  ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔”

“اِن یونی مارکیٹنگ، داخلوں اور عمل کاری میں مہارت کا برسوں کا بھرپور تجربہ فراہم کرتی ہے،” ہرزنگ یونیورسٹی کے نائب صدر برائے ایڈمشنز ڈیرک پوپ  ایسا کہتے ہیں،  “ٹیم مختلف جغرافیائی علاقوں ، سامعین، لوگوں اور اندرونی  کیفیات کے بارے میں بصیرت فراہم کرتی ہے اور ہم ان کی  اپنے ساتھی کے بطور شمولیت پر بہت پرجوش ہیں۔”

اِن یونی کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے ذریعے دنیا کو جمہوری بنانا، اپنی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق، معیار پر توجہ، اک سرے سے دوسرے سرے تک حل پیش کرنے کے لیے یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہے۔

طلباء کا تجربہ اِن یونی کی ترجیح ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 75,000 زیر تعلیم افراد کے ساتھ، اس کا مقصد جامع، ثقافتی طور پر متنوع اور طلباء کو ہمیشہ ایک نیا نقطہ نظر فراہم کرنا ہے۔

ہرزنگ یونیورسٹی کے بارے میں:

ہرزنگ یونیورسٹی  جو ایک تسلیم شدہ، نجی غیر منفعتی ادارہ ہے اس کے سات ریاستوں میں دس کیمپس، ایک مسلسل تعلیمی ڈویژن اور ایک آن لائن ڈویژن ہیں۔ اسے ملواکی میں 1965 میں قائم کیا گیا، 40,000 سے زیادہ طلباء نے یونیورسٹی کے کیریئر پر مرکوز اور لچکدار ماسٹرز، بیچلرز، اور ایسوسی ایٹ ڈگری، ڈپلومہ اور جاری تعلیمی پروگراموں سے گریجویشن کیا ہے۔ مطالعہ کے شعبے نرسنگ، صحت کی دیکھ بھال، ٹیکنالوجی، کاروبار اور عوامی تحفظ پر محیط ہیں۔ 2013 سے 2021 تک، یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے مسلسل ہرزنگ یونیورسٹی کو قومی سطح پر کچھ بہترین آن لائن پروگرامز کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ ہرزنگ یونیورسٹی، ہائر لرننگ کمیشن سے تسلیم شدہ ہے۔ ہرزنگ یونیورسٹی کے بارے میں مزید معلومات  www.herzing.eduپر دستیاب ہے۔

اِن یونی (InUni) کے بارے میں:

اِن یونی، جو گلوبل یونیورسٹی سسٹمز (جی یو ایس) کی ایک کمپنی ہے، اور برطانیہ، USA، اور یورپ کی کئی سرکردہ یونیورسٹیوں کے ساتھ ایک بین الاقوامی طلباء کی مشاورتی ساتھی ہے۔ یہ بین الاقوامی طلباء کو ان کی درخواستوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ داخلے کے سفر میں مدد کرتی ہے جو ان کی دلچسپیوں اور تعلیمی قابلیت کے مطابق ہیں۔ اِن یونی  مختلف بین الاقوامی مقامات پر تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء تک براہ راست رسائی کے لیے دنیا بھر میں متعدد شراکت داروں کے ساتھ بھی کام کرتی ہے۔ یہ اداروں کے ساتھ شراکت داری بھی کرتی ہے تاکہ جب طلبہ بین الاقوامی اعلیٰ تعلیم کے پروگرام کے لیے اپنا سفر شروع کریں تو  ان کے مجموعی تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔

Search Keywords

Search