|  |  | 

Press Release Urdu

‫STL کی 5جی ورچوئل ریڈیو ایکسیس انوویٹر ASOCS میں سرمایہ کاری

شروع سے آخیر تک واضح معیاری 5 جی حل فراہم کرنے کے لئے اپنے وائرلیس پورٹ فولیو کو مستحکم بنارہا ہے

سانٹا کلارا، کیلیفورنیا اور روش- ہائن، اسرائیل، 9 جنوری، 2020 / پی آر نیوز وائر/–

STL (NSE:STRTECH) نے، جو عالمی ڈیٹا نیٹ ورکس کے جدت طراز ہیں، آج ASOCS  میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا، جو سیلولر نیٹ ورکس کیلئے 4جی اور 5جی فراہم کرتے ہوئے واضح، اختراعی اور حقیقت پر مبنی ریڈیو ایکسیس نیٹ ورک (وی آر این) سلوشنز تیار کرتے ہیں۔ مجموعی سودے کے ایک جُز کے طور پر، STL نے کمپنی میں (اجرا شدہ اور واجب الادہ بنیادوں پر) 12.8 فیصد حصص اور بورڈ نمائیندگی حاصل کرلی ہے۔

ASOCS  ورچوئل ریڈیو ایکسیس نیٹ ورکس (vRAN) کا ایک سرخیل ہے اور انٹرپرائز اور ٹیلکو نیٹ ورکس کے لئے مکمل طور پر ورچوئلائزڈ بیس اسٹیشن سلوشنز فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ STL اور ASOCS   جدید سلوشنز تیار کرنے میں شراکت داری کریں گے جو 5جی نیٹ ورک کے پھیلاؤ کو دیکھیں گے۔ RAN کا مستقبل تجارتی سطح پر شیلف پر موجود آئی ٹی ہارڈ ویئرز اور اوپن اسٹینڈرس کے موافق ریڈیوز کی جانب بن رہا ہے جو کیریئرز اور ان کے صارفین کو مشن کے اہم کاموں اور مقامی نجی نجی نیٹ ورکس کی فراہمی کے لئے کارکردگی اور اعتماد کی نئی سطح سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیں گے۔ اس سے وہ موبائل کے استعمال کے تمام معاملات میں مصنوعی ذہانت اور تجزیات کو شامل کرنے والی جدید ٹکنالوجی کے فوائد بھی حاصل کرسکیں گے۔

STL کے گروپ سی ای او ڈاکٹر آنند اگروال نے کہا: “اوپن RAN آرکیٹیکچر اور ورچوئلائزیشن آئیندہ کل کے نیٹ ورکس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے سوفٹ ویئر پر مبنی نیٹ ورکس کی تعمیر کی بنیاد ہیں۔ STL اور ASOCS کا مشترکہ حل موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو بہترین درجہ کے نیٹ ورکس تیار کرنے اور 5G ریڈیو، SDN ، NFV اور AI ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ان کو وینڈر-نیوٹرل، خودمختار موبائل نیٹ ورک بنانے کے قابل بنائے گا۔ ہم ASOCS میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے حیران کن حد تک پرجوش ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ یہ شراکت داری STL اور ASOCS کو یکجا شدہ نیٹ ورکس (یعنی دونوں وائرلیس اور وائرلائن) کو شروع سے آخیر تک مارکیٹ میں لانے کے قابل بنائے گی۔ ہم اکٹھا ہوکر، STL کی خدمات اور سسٹم میں انضمام کی صلاحیتوں کے ساتھ، انٹرپرائز اور ٹیلکو صارفین کو فل اسٹیک سلوشنز پیش کرسکتے ہیں۔”

ASOCS کے سی ای او گیلڈ گارون نے کہا: “ہم STL کے ساتھ شراکت داری پربہت خوش ہیں۔ ان کی ٹکنالوجی اور صارفین کے ساتھ مضبوط تعلقات پر سخت نگاہ گاہکوں کو لچکدار اور جدید حل فراہم کرنے میں بہت آگے تک جائے گی۔ ہم نئی فنڈنگ ​​کو اپنے وی آر این 5جی پورٹ فولیو کی رفتار کو تیز کرنے اور پھیلانے کے لئے استعمال کریں گے۔ موبائل آپریٹرز اور ان کے انٹرپرائز صارفین کے لئے اب مناسب وقت ہے کہ وہ شاندار 4جی اور 5جی نیٹ ورکس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے جس میں نیٹ ورک سلائسنگ کی صلاحیتیں، نیٹ ورک کے استعمال اور کنٹرول اور لچک کے نئے درجوں پر جامع بصیرت، سب ایک ہی سافٹ ویئر اسٹیک میں شامل ہیں، آسان اور تیز فائدہ اُٹھائیں اور وہ اپنے موجودہ ہارڈویئر سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کریں۔ کیوںکہ ہم ASOCS اور STL سلوشنز کو ساتھ ملاتے ہیں، اس لئے ہمیں یقین ہے کہ یہ ہماری صنعت کے لئے ایک حقیقی موڑ ثابت ہوگا۔”

“STL – آپٹیکل نیٹ ورک ڈیزائن اور ڈپلائمنٹ میں ایک عالمی رہنما، اور  ASOCS – ایک نیو جنریشن ورچوئلائزیشن سلوشن برائے ریڈیو، کے مابین شراکت کے ساتھ، STL عالمی سطح پر اپنے انٹرپرائز اور ٹیلکو صارفین کے لئے، بہترین درجہ کا نیکسٹ جنریشن کنورجڈ ڈیٹا نیٹ ورک سلوشنز تیار اور فراہم کرسکتا ہے۔

STL کے بارے میں – سٹرلائٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ
STL شروع سے آخیر تک ڈیٹا نیٹ ورک کے حل میں عالمی رہنما ہے۔

ہم عمدہ صلاحیت والے کنورجڈ فائبراور وائرلیس نیٹ ورک  ڈیزائن بناتے اور تعینات کرتے ہیں۔ آپٹیکل فائبر اور کیبلز، ہائپر اسکیل نیٹ ورک ڈیزائن، اور ڈپلائمنٹ اور نیٹ ورک سافٹ ویئر سے متعلق مہارتوں کے ساتھ، ہم عالمی ڈیٹا نیٹ ورکس کے لئے انڈسٹری کے سب سے اہم مربوط حل فراہم کرنے والے ہیں۔ ہم عالمی ٹیلی کام کمپنیوں، کلاؤڈ کمپنیوں، شہری نیٹ ورکس اور بڑے انٹرپرائزز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہیں تاکہ ایسے کلاؤڈ نیٹیو سوفٹ ویئر سے متعین نیٹ ورکس کو ڈیزائن، تشکیل اور ان کا انتظام کیا جاسکے۔

STL بنیادی طور پرجدت کی حامل ہے۔ اول سے آخر تک نیٹ ورک سلوشن کی ترقی پر گہری توجہ کے ساتھ، ہم اپنے سینٹرز آف ایکسیلینس میں نیکسٹ-جنریشن نیٹ ورک ایپلی کیشنز میں بنیادی تحقیق کرتے ہیں۔ STL کی ہندوستان، اٹلی، چین اور برازیل میں نیکسٹ-جین آپٹیکل پریفارم، فائبر اور کیبل مینوفیکچرنگ کی سہولیات اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے دو مراکز کے ساتھ مضبوط عالمی موجودگی ہے۔

STL.tech|    |Twitter  |LinkedIn  |YouTube

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/876464/Sterlite_Technologies_STL_New_Logo.jpg

%e2%80%abstl-%da%a9%db%8c-5%d8%ac%db%8c-%d9%88%d8%b1%da%86%d9%88%d8%a6%d9%84-%d8%b1%db%8c%da%88%db%8c%d9%88-%d8%a7%db%8c%da%a9%d8%b3%db%8c%d8%b3-%d8%a7%d9%86%d9%88%d9%88%db%8c%d9%b9%d8%b1-asocs-%d9%85

ABOUT THE AUTHOR

About Us

Yes, it is true that the Business Observer does what its name reveals, means covering the news from all the industries, which are putting their efforts into accelerating the economy of Pakistan. The website is the trustworthy business news website and its name is taken among those business websites of Pakistan.

Monthly Archives