‫فٹ بال کا جشن منائیں ایلیساندرو دیل پیئرو اور اعمار کے ساتھ اور دبئی میں خوابوں کا #EmaarGoldenHome جیتیں

Press Release

دبئی، متحدہ عرب امارات، 26 جون 2018ء/پی آرنیوزوائر/–

اس سیزن میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے لیے نعرے لگائیں، اپنا جوش ٹوئٹر پر پیش کریں اور 15 جولائی کو دنیا کی سب سے پسندیدہ فٹ بال چیمپیئن شپ کے آخری روز ایک #EmaarGoldenHome جیتیں۔

(تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/711367/Emaar_Properties.jpg)

دنیا بھر میں سب کے لیے کھلا #EmaarGoldenHome مقابلہ 25 جون کو شروع ہوا جب 2006ء عالمی کپ کے فاتح دستے کا حصہ رہنے والے اٹلی کے الیساندرو دیل پیئرو (@delpieroale) نے ایک وڈیو پیش کی کہ اس میں کس طرح حصہ لیا جائے۔

حصہ لینا بالکل آسان ہے۔ صرف ایک تخلیقی تصویر یا وڈیو ٹوئٹ کریں کہ جس میں آپ یا آپ کے اہل خانہ/دوست اپنے گھر پر فٹ بال دیکھ یا کھیل رہے ہیں اور @emaardubai کو ہیش ٹیگ #EmaarGoldenHome کے ساتھ ٹیگ کردیں۔

احمد المطروشی، مینیجنگ ڈائریکٹر اعمار پراپرٹیز نے کہا کہ “ہم فٹ بال دیوانگی کا جشن منانے میں دنیا کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں دبئی میں خوبی سے ماسٹر پلان کیے گئے لائف اسٹائل مقامات میں سے ایک میں ایک خوابوں کے گھر کو حاصل کرنے کے پہلے کبھی نہ ملنے والے موقع کے ساتھ۔”

بینجمن امپن، مینجنگ ڈا‏ئریکٹر، ٹوئٹر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ نے کہا کہ “حالیہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ ٹوئٹر پر کھیلوں کے شائقین فٹ بال کے حوالے سے جذباتی ہیں۔ #EmaarGoldenHome ایک زبردست مثال ہے کہ کس طرح اعمار وڈیو کی طاقت کا فائدہ اٹھا رہا ہے تاکہ دنیا بھر میں حاضرین کے ساتھ مشغول ہو، بالخصوص ٹوئٹر پر۔”

دیل پیئرو نے کہا کہ “فٹ بال دنیا بھر میں کروڑوں افراد کا عشق ہے، اور اس سیزن میں یہ اپنے عروج پر پہنچتا ہے۔ مجھے اس غیر معمولی مہم پر اعمار اور ٹوئٹر کا ساتھی بننے پر خوشی ہے۔”

درخواستوں کے لیے آخری تاریخ 11 جولائی ہے۔ تو ٹوئٹر پر @emaardubai پر جائیں اور ایکشن شروع کریں!

@emaardubai پر ایک ٹوئٹر پول پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔ شرکاء چار مقامات – ڈاؤن ٹاؤن دبئی، دبئی کریک ہاربر، دبئی ہل اسٹیٹ اور اعمار ساؤتھ – میں #EmaarGoldenHome جیتنے کے لیے اپنے ترجیحی مقام کے لیے ووٹ کر رہے ہیں۔ 16 سے زیادہ ممالک میں موجودگی رکھنے والے اعمار کے یہ چار میگا منصوبے طرز زندگی کے مختلف انتخاب رکھتے ہیں۔

ڈاؤن ٹاؤن دبئی طرز زندگی کے حوالے سے دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقام ہے اور برج خلیفہ، دبئی مال، دبئی فاؤنٹین اور دبئی اوپیرا کا مسکن ہے۔ دبئی کریک ہاربر دبئی کریک ٹاور اور دبئی کریک واٹر فرنٹ کے گھروں کے علاوہ عالمی معیار کا ایک خریداری ضلع ہوگا۔

دبئی ہلز اسٹیٹ دبئی ہلز پارک اور دبئی ہلز مال کے ساتھ ایک گالف کورس علاقہ ہے۔ اعمار ساؤتھ ایک چیمپیئن شپ گالف کورس کے ساتھ ایک سبز علاقے میں رہنے کی خوشی مناتا ہے، جو ایکسپو 2020ء دبئی کے مقام کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے لیے رابطہ:
کیلی ہوم
اصداء بورسن-مارتسیلر
9714-4507-600+
kelly.home@bm.com

ذریعہ: اعمار پراپرٹیز