‫شہریت بذریعہ سرمایہ کاری سے بچوں کے مستقبل کے لئے مواقع میں اضافہ ہورہا ہے، ٹائمز آف انڈیا ویبنار میں ڈومینیکا کے وزیر اعظم کا خطاب

Press Release Urdu

لندن، 3 نومبر، 2020 / پی آر نیوز وائیر / — گذشتہ جمعہ کو ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک ویبنار میں، دولت مشترکہ کے ڈومینیکا کے وزیر اعظم نے لاتعداد امکانات کے ساتھ بچوں کو ایک مستقبل فراہم کرنے کے امکان کے بارے میں بات کی۔ ملک کے 27 سالہ مضبوط شہریت بذریعہ سرمایہ کاری پروگرام پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، محترم روزویلٹ اسکرٹ نے ڈومینیکا سے دوسری شہریت حاصل کرنے کے بعد خاندانوں کو حاصل ہونے والے فوائد پر روشنی ڈالی۔

مہمان خصوصی ایمانوئل نانتھن، سی بی آئی یونٹ کے سربراہ اور سی ایس گلوبل پارٹنرز کی سی ای او میچا ایمیٹ کے ساتھ شریک، تینوں شخصیات نے وہ تفصیلات بیان کیں جو ڈومینیکا کے سی بی آئی پروگرام کو دنیا میں بہترین بناتی ہیں، جیسے کہ اس سے قبل فنانشل ٹائمز کے پی ڈبلیو ایم میگزین کی سی بی آئی انڈیکس کے چار ایڈیشنز نے بیان کی ہے۔ ایک محفوظ، پرسکون، اور ماحول دوست ملک جسے اپنا گھر کہا جائے کے ساتھ، ڈومینیکا نے ایک مضبوط صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے نظام پر لاکھوں کی سرمایہ کاری کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا، “ہم دوسرے ممالک کے شہریوں کو اپنے ملک کا شہری بننے کا موقع حاصل کرنے اور ان کے اہل خانہ کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے کی کی دعوت دیتے ہیں تاکہ ان کے بچوں کے لئے مواقع بہتر ہوں۔ ڈومینیکا میں ہماری شرح خواندگی 96 فیصد ہے۔ ڈومینیکا میں ہر بچے کو ابتدائی تعلیم، ثانوی تعلیم اور تیسرے مرحلےکی تعلیم تک رسائی حاصل ہے اور ڈومینیکا میں تعلیم ہمارے تمام شہریوں کے لئے مفت ہے۔”

وزیر اعظم نے چار دہائیوں کے دوران ہندوستان کے ساتھ ڈومینیکا کی غیر معمولی سفارت کاری کا بھی ذکرکیا، جسے دونوں ممالک “تسلسل سے مضبوط اور گہرا کررہے ہیں”۔ ڈومینیکا کے سی بی آئی پروگرام کے تعلیمی فوائد کو مزید وسعت دینے کے لئے، وزیر اعظم نے اس جزیرے کی برطانیہ کے ساتھ مظبوط رفاقت کا ذکر کیا، جس کے تحت ہندوستانی طلبا آسانی کے ساتھ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

سی بی آئی پروگرام اچھے تجربہ کے حامل سرمایہ کاروں، اور بہت سے معاملات میں، ان کے اہل خانہ کو، ملک کے سرکاری فنڈ میں ،$100,000 یا ایک ایکو لگژری ٹورازم ریئل اسٹیٹ آپشن میں $200,000 سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کے بعد، ڈومینیکن شہریت حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ پروگرام ایک اعلی خاندانی مرکزیت کا حامل ہے، جس میں درخواست دہندگان کے “زیرکفالت” افراد میاں بیوی، بچے، بہن بھائی، دادا دادی اور دیگر میں سے ہوسکتے ہیں۔

“ایک بار جب آپ ڈومینیکا کے شہری بن جاتے ہیں تو، آپ کو ڈومینیکا کا اقتصادی شہری نہیں سمجھا جاتا ہے بلکہ آپ کو ڈومینیکا کی دولت مشترکہ کا شہری سمجھا جاتا ہے، اور اس شہریت کو تحفظ حاصل ہے،” وزیر اعظم نے اختتام کرتے ہوئے کہا۔ مکمل ویبنار دیکھنے کے لئے، یہاں کلک کریں۔

رابطہ کی معلومات:
pr@csglobalpartners.com
www.csglobalpartners.com