ڈونٹ کا عالمی دن منانے کے لیے ڈنکن ڈونٹس نے جمعہ 5 جون کو مفت ڈونٹ پیشکش کا اعلان کردیا

— ڈنکن ڈونٹس مشرق وسطیٰ کے مہمانوں کو مدعو کرتا ہے کہ وہ 5 جون کو کسی بھی مشروب کی خریداری پر مفت ڈونٹ کا لطف اٹھائیں

کینٹن، میساچوسٹس، 28 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– بیکری کی مصنوعات اور کافی پیش کرنے والے دنیا کے مشہور ترین اداروں میں سے ایک ڈنکن ڈونٹس نے آج مشرق وسطیٰ بھر میں ڈونٹس پسند کرنے والوں کے لیے ایک میٹھے سودے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ 5 جون کو برانڈ کی جانب سے ڈونٹ کے تیسرے عالمی دن کے جشن کے موقع پر خطے اور دنیا بھر کے شریک ڈنکن ڈونٹس ریستوراں مہمانوں کو کسی بھی مشروب کی خرید پر (رسد برقرار رہنے تک) اپنی پسند کا ایک مفت ڈونٹ پیش کرے گا۔

Dunkin’ Donuts Hot Logo.

تصویر- http://photos.prnewswire.com/prnh/20150527/218840
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20110224/NY53806LOGO

کرس فوکوا، نائب صدر، برانڈ مارکیٹنگ، گلوبل کنزیومر انسائٹس اینڈ پروڈکٹ انوویشن، ڈنکن برانڈز نے کہا کہ “ڈونٹ کا عالمی دن ایسا موقع ہے جس کا ہمیں سارا سال انتظار رہتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم مہمانوں کو مسلسل تیسرے سال اس مزیدار سلسلے میں مدعو کر رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ عالمی پیمانے پر اپنے مہمانوں کو حیران اور خوش کرنے، اور دلچسپ انداز میں اپنے ڈونٹ ورثے کا جشن منانے کے طریقے تلاش کرتے ہیں ۔ ہمارے ڈونٹس مہمانوں کے لیے خزشیاں لاتے ہیں> اس لیے ہمیں امید ہے کہ 5 جون کو کسی بھی مشروب کی خریداری پر برانڈ کی جانب سے مفت ڈونٹ کی پیشکش دنیا بھر میں زیادہ خوشیاں پھیلائے گی۔”

ڈونٹ کا خصوصی عالمی دن خطے میں کویت، لبنان، عمان، پاکستان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھر کے مخصوص ڈنکن ڈونٹس ریستورانوں میں کسی بھی مشروب کی خریداری پر مفت ڈونٹ کی پیش کرتا ہے۔

مزید برآں، دنیابھر میں مخصوص ڈنکن ڈونٹس ریستوراں ایک مزیدار اسمائلی فیس ڈونٹ بھی پیش کریں گے تاکہ ان مسکراہٹوں کا جشن منایا جا سکے جو ڈونٹس عوام کے چہروں پر لاتے ہیں۔ اسمائیلی فیس ڈونٹ خمیر سے بھرا ہوا کھوکھلا ڈونٹ ہے جو ایک پیاری سے ہنستی ہوئی شکل سے سجا ہوا ہے۔ ڈونٹ کے لیے فلنکس مقامی ذائقوں کے مطابق مختلف مارکیٹوں میں تبدیل ہوں گی ، اس میں جیلی، باویرین کریم اور چاکلیٹ کریم جیسی فلنگز شامل ہوں گی۔

اس سال ڈنکن ڈونٹس مہمانوں کو مہم میں شریک ریستورانوں پر اپنی مثبت ذہنی کیفیت کی نمائندگی کرنے والے ڈونٹ کے انتخاب کا بھی موقع دے گا، ایموٹیکون ڈونٹس کے ذریعے۔ مخصوص ڈنکن ڈونٹس مقامات پر اسمائیلی فیس ڈونٹ کے ساتھ مہمانوں کو مزیدار ونک ڈونٹ سے بھی مسکراہٹ کے اضافی ڈیزائن منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔ ایموٹیکون ڈونٹس ڈونٹ کے عالمی دن پر اور جون کے پورے مہینے میں مسکراہٹیں پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

65 سالوں سے ڈنکن ڈونٹس ڈونٹ کے شعبے میں رہنما ادارہ ہے، اور گزشتہ سال اس نے دنیابھر کے 37 سے زیادہ ممالک کے 11,300 سے زائد ریستورانوں میں  2.8 ارب سے زیادہ ڈونٹس اور منچ کنز (ر) ڈونٹ ہول ٹریٹس فروخت کیے۔ یہ مزیدار اور تخلیقی ڈونٹس کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے، جس میں بوسٹن کریم، گلیزڈ اور چاکلیٹ فروسٹڈ جیسے انتہائی پسندیدہ ذائقے بھی شامل ہیں۔

ڈنکن ڈونٹس کے بارے میں

1950ء میں قائم ہونے والا ڈنکن ڈونٹس کافی اور بیکری کی مصنوعات کےلیے ہمہ وقت ہمہ مقام امریکہ کی پسندیدہ ترین جگہ ہے۔ ڈنکن ڈونٹس گرما گرم عام/بغیر کیفین کی یعنی ڈی کیف/ذائقے دارکافی، آئسڈ کافی، ڈونٹ، بیجل اور مفن کے زمروں میں مارکیٹ کا رہنما ادارہ ہے۔ ڈنکن ڈونٹس نے کافی کے زمرے میں مسلسل  نو سال برانڈ کیز کی جانب سے صارف خیرخواہی میں نمبر ایک درجہ حاصل کیا۔ ادارہ دنیا بھر کے 37 ممالک میں 11,300 سے زائد ریستوران رکھتا ہے۔ کینٹن، میساچوسٹس میں قائم ڈنکن ڈونٹس ڈنکن برانڈز گروپ انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: DNKN) کمپنیوں کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.DunkinDonuts.com۔