ڈاکٹر فائقہ خان، سی سی او سٹی ڈاکٹر پرائیویٹ لمیٹڈ اور محترم علی جے حشمت، سی ای او کیور پارٹنرز پرائیوٹ نے ” دی میڈیکل لیبارٹری پرائیویٹ لمیٹڈ” جو زینت لیبارٹریز کے نام سے کام کر رہی ہے  کے مکمل حصول کا اعلان کردیا

نیو یارک، 28 اکتوبر 2022ء/پی آرنیوزوائر/– سٹی ڈاکٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کی سی ای او ڈاکٹر فائقہ خان اور کیور پارٹنرز پرائیوٹ لمیٹڈ کے جناب علی جے حشمت  نے ” دی میڈیکل لیبارٹری پرائیویٹ لمیٹڈ”  کے 100فیصد حصول کا اعلان کیا ہے  جو زینت لیب کے نام سے کاروبار کر رہی ہے اور کمیونٹی خدمات کے 50 سے زائد سالوں کی تاریخ کے ساتھ سب سے مشہور لیب میں سے ایک ہے۔ زینت لیب تشخیص کے میدان میں ایک پیشرو ہے اور کلینیکل لیبارٹری ٹیسٹنگ کے اپنے وسیع سپیکٹرم کے لئے پہچانی جاتی ہے جو درست اور  پُرمعنی نتائج فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فائقہ خان اور جناب علی جے حشمت نے زینت لیب کو مزید ترقی دینے اور ڈاکٹر زینت اور ڈاکٹر مبشر حسین کی میراث کو آگے بڑھانے کا موقع حاصل کیا۔ یہ حصول لیبارٹری سسٹم کے ذہین ڈیزائن اور کیور پارٹنرز کے بنائے گئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ ویئر کی جاری ترقی کے ساتھ مل کر جدید طبی ترتیبات، ٹیکنالوجی، کسٹمر سروس، تربیت، معاونت میں مہارت کا فائدہ اٹھائے گا۔ سٹی ڈاکٹرز اینڈ کیور پارٹنرز کے ڈائریکٹرز اور بانی ڈاکٹر فائقہ خان اور علی جے حشمت نے کہا کہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرکے ہم پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اپنے صارفین کو جدید حل فراہم کرنے کے اپنے عزم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر فائقہ خان سٹی ڈاکٹر اینڈ ارجنٹ وے کی بانی اور صدر ہیں۔ وہ نیو یارک یونیورسٹی اور نارتھ ویل یونیورسٹی اسپتال کے بورڈ کی سرٹیفائیڈ فیکلٹی ممبر ہیں اور امریکہ میں سرفہرست ڈاکٹروں میں شمار ہوتی ہیں۔  جناب علی جے حشمت کیور ایم ڈی، نیویٹر، ارجنٹ وے اور سٹی ڈاکٹر کے بانی ہیں۔

رابطہ: ڈاکٹر ارسلان خان

کمپنی: سٹی ڈاکٹر

ٹیلیفون: 9145-3893-42-92+

رابطہ: جناب شان خان، سی پی اے

کمپنی: ارجنٹ وے

ٹیلیفون: 4805-401 (201) 1+

Back To Top