دھیراگو نے ہر جگہ محفوظ ٹی وی اسٹریمنگ کے لیے وی سی اے ایس فار براڈکاسٹ ہائبرڈ کا انتخاب کرلیا
سنگاپور، 27 جون 2018ء/پی آرنیوزوائر/– براڈکاسٹ ایشیا 2018ء، سنگاپور –نیٹ ورک سے منسلک آلات اور خدمات کے لیے آمدنی حاصل کرنے اور بہتر بنانے کے ماہر ویریمیٹرکس نے آج اعلان کیا کہ مالدیپ کے ٹیلی کمیونی کیشنز اور ڈجیٹل سروسز فراہم کرنے والے دھیراگو نے آئی پی ٹی وی اور او ٹی ٹی وڈیو فراہمی کے لیے براڈکاسٹ-ہائبرڈ حل کے طور پر اس کا وڈیو کونٹینٹ اتھارٹی سسٹم (وی سی اے ایس) لاگو کردیا ہے۔ پیچیدہ سکیورٹی ٹیکنالوجی کے ساتھ شامل یوزر انٹرفیسز کے ساتھ وی سی اے ایس فار براڈکاسٹ ہائبرڈ ایک دیکھنے کے ایک ہموار ملٹی اسکرین تجربے کے ساتھ حقوق کو سنبھالنے کے لیے واحد ذریعہ فراہم کرتا ہے۔
https://mma.prnewswire.com/media/492756/Verimatrix_Logo.jpg
دھیراگو مالدیپ میں ٹیلی کمیونی کیشنز اور ڈجیٹل سروسز کا پیش پیش اور سب سے بڑا ادارہ ہے، جو ملک کے تمام 199 آباد جزائر تک رسائی رکھتا ہے۔ دھیراگو ٹی وی مالدیپ کی پہلی قومی آئی پی ٹی وی سروس ہے اور واحد جو ملک بھر میں اعلیٰ چینلوں کی مکمل فہرست پیش کرتی ہے۔ ایک فکسڈ براڈبینڈ کنیکشن سیٹ-ٹاپ بکس (ایس ٹی بی) استعمال کرکے مواد فراہم کرتا ہے، جبکہ دھیراگو موبائل لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ذریعے اسٹریمنگ ممکن بنا کر ایک ہر جگہ ٹی وی تجربہ کھولتا ہے۔
دھیراگو چیف مارکیٹنگ آفیسر احمد مامون نے کہا کہ “ملک کے پہلے وڈیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے ہم سمجھتے ہیں کہ مواد کو تمام مکینوں کے لیے قابل رسائی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، لیکن ہمصارفی تجربے کو مسلسل بہتر بنا کر اپنی وابستگی کو کہیں آگے لے جانے کے لیے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ویریمیٹرکس دیکھنے کی ڈیوائسز ٹیکنالوجی کی وسیع اقسام کے لیے درکار جدید اینٹی-پائریسی ٹیکنالوجی فراہم کرکے ہمارے کام کو ممکن بنانے میں مدد دیتا ہے جو ہمارے اختتامی صارفین کو معمولی سا متاثر کیے بغیر کام کرتا ہے۔”
وی سی اے ایس فار براڈکاسٹ-ہائبرڈ جدید سرور-سائیڈ، دو طرفہ کی مینجمنٹ اور بہتر ایچ ٹی ٹی پی لائیو اسٹریمنگ (ایچ ایل ایس) سکیورٹی کا مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے آر ایف نیٹ ورکس پر مؤثر اور محفوظ لینیئر سروس فراہمی ملاتا ہے تاکہ ہائبرڈ ایس ٹی بیز، اسمارٹ ٹی ویز اور موبائل ڈیوائسز کو طلب پوری کرنے/طلب پر اور یونیکاسٹ لینیئر سروسز دی جا سکیں۔ کارڈلیس ریونیو سکیورٹی حل عالمی نمبر ایک وی سی اے ایس فار آئی پی ٹی وی کی طاقت انتہائی کامیاب وی سی اے ایس فار انٹرنیٹ ٹی وی پر بنتا ہے اور یہ گھر پر اور دورانِ سفر سبسکرائبرز کے حقوق کو سنبھالنے کو ہم آہنگی سے یقینی بناتا ہے۔
ویریمیٹرکس کے صدر اسٹیو اوٹیجین نے کہا کہ “اب جبکہ دھیراگو سبسکرائبرز کو وقت، ڈیوائس اور مقام سے آزاد ہوکر مکمل مواد تک رسائی فراہم کرنے کا تصور تخلیق کر چکا ہے، تو مواد کے مالک کی ضروریات کے مطابق احکامات کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے نفاذ سے بھی بہت آگاہ تھا۔ دھیراگو نے وی سی اے ایس فار براڈکاسٹ-ہائبرڈ کا انتخاب کیا جو تمام پلیٹ فارمز کے حقوق کی فراہمی کو مستحکم کرتا ہے، وہ بھی صارفی تجربے پر سودے بازی کے بغیر۔
وی سی اے ایس فار براڈکاسٹ-ہائبرڈ کے بارے مزید جاننے کے لیے براڈکاسٹ ایشیا میں بوتھ نمبر 4C3-01 پر ویریمیٹرکس کا دورہ کریں۔
دھیراگو کے بارے میں
دھیراگو مالدیپ میں ٹیلی کمیونی کیشنز اور ڈجیٹل سروسز کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے، جو موبائل، انٹرنیٹ، ڈیٹا، فکسڈ لائن اور ٹی وی سروسز کی جامع اقسام پیش کررہا ہے۔ یہ مالدیپ میں وسیع تر کوریج فراہم کرتا ہے جس میں ملک کے تمام 199 آباد جزائر، تمام ریزورٹ جزائر اور تمام بڑے صنعتی جزائر شامل ہیں۔ امتیازی حیثیت اور کامیابی کے تسلیم شدہ ریکارڈ کی تقریباً تین دہائیوں کے ساتھ یہ مسلسل مارکیٹ میں رہنما ہے، موبائل، انٹرپرائز اور فکسڈ براڈبینڈ جیسے بڑے حجم کے شعبوں میں بہتر مارکیٹ مقام رکھتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.dhiraagu.com.mv۔
ویریمیٹرکس کے بارے میں
ویریمیٹرکس دنیا بھر میں نیٹ ورک-کنیکٹڈ ڈیوائسز اور سروسز کے لیے آمدنی کو محفوظ کرنے اور بہتر بنانے میں مہارت رکھتا ہے اور آئی پی-بیسڈ وڈیو سروسز کے لیے ریونیو سکیورٹی میں عالمی نمبر تسلیم کیا گیا ہے۔ اعزاز یافتہ اور آزاد جانچ شدہ ویریمیٹرکسوڈیو کونٹینٹ اتھارٹی سسٹم (وی سی اے ایس) حلوں کا مجموعہ اگلی نسل کے وڈیو سروس فراہم کرنے والوں کے لیے اپنے نیٹ ورکس کی لاگت مؤثر توسیع اور نئے کاروباری نمونوں کو ممکن بناتا ہے۔ ادارے نےایک جامع ڈیٹا کلیکشن پلیٹ فارم ورسپیکٹو اینالکٹس پیش کرکے اپنی تکنیکی جدت طرازی کو جاری رکھا ہےجو فوری کوالٹی آف ایکسپیریئنس (کیو او ای) آپٹمائزیشن کے لیے خودکار نظام ہے تاکہ صارف کی شمولیت اور مواد سے کمائی، اور ڈیٹا کلیکشن/اینالٹکس اور ویٹیگرٹی کو تحریک دی جائے، جدید سکیورٹی جو آئی او ٹی خطرات اور خدمات کی حیاتی چکر کو سنبھالنے کا کام کرتی ہے۔
اس کا بے مثال شراکت داری ماحول ویریمیٹرکس کے لیے سکیورٹی سے بڑھ کر بے مثل کاروباری قدر فراہم کرنا ممکن بناتی ہے جبکہ خدمات فراہم کنندگان نئی ایپلی کیشنز متعارف کروا رہے ہوں جو کنیکٹ شدہ ڈیوائسز کے نفوذ کا فائدہ اٹھائیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.verimatrix.com، ہمارا پے ٹی وی ویوز بلاگ اور گفتگو میں شامل ہونے کے لیے @verimatrixinc، فیس بک اور لنکڈ اِن پر فالو کیجیے۔
لوگو –https://mma.prnewswire.com/media/492756/Verimatrix_Logo.jpg