ہائیکو، چین، 21 مارچ 2019ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– ورلڈ فری زون آرگنائزیشن (ورلڈ FZO) نے اپنے-پیسفک صدر دفاتر کے قیام کے لیے ہائیکو کا انتخاب کیا ہے، جو ہائنان پائلٹ فری ٹریڈ زون (FTZ) (تیسرے بیچ) کے تعمیراتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ ورلڈ FZO کے ایشیا-پیسفک صدر دفاتر جیانگ ڈونگ نیو ایریا، ہائیکو میں صدر دفاتر کے لیے مخصوص علاقے میں واقع ہونا طے ہے۔
جنیوا میں رجسٹرڈ اور دبئی میں صدر دفاتر رکھنے والی ورلڈ فری زون آرگنائزیشن (ورلڈ FZO) گہرے عالمی اثرات رکھتی ہے۔ ورلڈ FZO کا اجراء 14 FTZs نے کیا تھا بشمول شنگھائی فری ٹریڈ زون اور دبئی ایئرپورٹ فری زون۔ ورلڈ FZO میں لگ بھگ 100 ممالک اور خطوں کے اراکین شامل ہیں اور کئی اہم بین الاقوامی انجمنوں، بشمول ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO)، کے ساتھ طویل المیعاد اور مستحکم تعاون رکھتا ہے۔
لی گوانگ لیان، ورلڈ FZO کے چینی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل، نے تعارف کروایا کہ ورلڈ فری زون آرگنائزیشن ہائیکو میں قدم جمائے گی، تاکہ چین کے FTZs، بالخصوص ہائنان FTZ اور ہائنان فری ٹریڈ پورٹ، کی ترقی کو بہتر انداز میں مدد دے۔ یہ حکومتوں، اداروں اور سرمایہ کاروں کو متعلقہ خدمات فراہم کرے گا، چین میں متعلقہ صنعتوں کی ترقی میں مدد دے گا، باہمی سرمایہ کاری کو آزاد کرنے اور سہولت دینے کے عمل کو مضبوط کرے گا، اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دے گا اور ہائیکو کو دنیا کے دیگر حصوں کے ساتھ چین کی رابطہ کاری اور تعاون کے لیے گزرگاہ بنائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ، منصوبے کے مطابق، ورلڈ FZO کے ایشیا-پیسفک صدر دفاتر خطے کے لیے انتظامی مرکز ہوں گے، اور دبئی صدر دفاتر کے چند کاروباری معاملات سے بھی نمٹیں گے۔ یہ بین الاقوامی آزاد تجارت کے لیے مرکز قائم کریں گے، اور دنیا کے بڑے FTZs اور متعلقہ اداروں کو یہاں علاقائی دفاتر قائم کرنے کی ترویج دیں گے۔ ایک ورلڈ فری زونز پر ایک تحقیقی مرکز قائم کیا جائے گا جو فری زونز پر تحقیق کرے گا اور تربیت فراہم کرے گا، تاکہ چین کے FTZs کے لیے معیارات مرتب کیے جائیں اور چین کے FTZs پر ڈیٹا جمع اور مرتب کیا جائے۔ یہ جامعات، انجمنوں اور ماہرین کے ساتھ تعاون کرے گا جنہوں نے FTZs پر گہری تحقیق کی ہو،یوں FTZ انجمنوں کے لیے ہائنان اوپن یونیورسٹی قائم کرے گا۔ FTZs پر ایک عالمی ابلاغی مرکز اور ایک انفارمیشن ہب بھی قائم کیا جائے گا۔ ہائیکو میں ایک مستقل ورلڈ FTZ (چین) فورم، اور FTZ ڈیولپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔
ذریعہ: شہری حکومت ہائیکو شہر