روم، اٹلی، 27 جون 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– گزشتہ سال بیجنگ میں آمنے سامنےآنے کے بعد لانچو بیف اینڈ نوڈل پاستا کی ہوئی ایک بار پھر ملاقات اور اس مرتبہ روم میں۔ لانچو نے اٹلی کے قدیم شہر میں اپنی ثقافت و سیاحت کی ترویج کے لیے 25 جون کو ایک مہم کا انعقاد کیا کہ جہاں دو مقامی مہارتوں نے شاہراہ ریشم کے ساتھ رومان کو دوبارہ شروع کیا اور دونوں شہروں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد دی۔
شیریٹن روما ہوٹل میں ایک دلچسپ مقابلہ ہوا کہ جہاں دونوں ممالک کے باورچیوں نے اسی وقت نوڈلز بنائے اور حاضرین کے لیے “پرتکلف ضیافت” لائے۔ ما وینبن، لانچو بیف نوڈل کی چوتھی نسل کے جانشیں، نے مظاہرہ کیا کہ یہ نفیس چیز کس طرح بننی چاہیے۔ ما کے ہاتھوں میں 20 سینٹی میٹر لمبا اور 4 سینٹی میٹر قطر رکھنے والا پیڑا تھا جو مختلف چوڑائیوں کے نوڈلز میں کھینچا گیا۔ اس حیران کن ہنر نے موقع پر موجود اطالوی مہمانوں کو حیران کردیا کہ جو پہلی بار اس عمل کو دیکھ رہے تھے۔
اٹلی کے پیئریندریا گیاگنولی اصل، علاقائی کھانوں اور ان کی تراکیب میں مہارت رکھنے کے شوقین باورچی ہیں۔ ان کا سب سے بڑا ہدف ہے سادہ اور اصل خام مال تلاش کرنا اور سادہ ترین طریقے سے کھانوں کے ذائقے میں پیش کرنا۔ تقریب میں پیئریندریا گیاگنولیپاستا بنانے میں اس طرح شامل تھے کہ گویا یہ کوئی فن پارہ ہے۔ مختلف چٹنیوں نے کھانے کو حیات بخش ذائقہ دیا۔
لانچو بیف نوڈل مغربی چین کے صوبہ گانسو کے دارالحکومت اور شاہراہ ریشم پر واقع ایک کلیدی شہر لانچو کا نمائندہ کھانا ہے۔ چین کے سرفہرست دس نوڈلز میں سے ایک کے طور پر یہ 102 سال کی تاریخ کا لطف اٹھاتا ہے اور اپنے لذیذ شوربے اور نفیس نوڈلز کے لیے مشہور ہے۔ لانچو چین کے بیف نوڈلز کے مسکن کے طور پر بھی ممتاز ہے۔ اپنے منفرد ذائقے اور انوکھے مزےکے ساتھ پاستا نمائندہ ترین مغربی کھانے کے طور پر دنیا بھر میں معروف ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لانچو میں گھر آنے والا ہر بچہ جو پہلا کام کرے گا وہ اصل بیف ہاتھ سے بنائے گئے نوڈل کا پیالہ کھانا ہے، جبکہ ہر اطالوی آپ کو پاستا کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتا ہے۔ لانچو اور اٹلی کے باسی نوڈل اور پاستا سے منسلک ایسے ہی احساسات رکھتے ہیں، جو انہیں پہلی ہی ملاقات میں پرانےدوست جیسا بنادیتا ہے۔
تقریب لانچو حکومت کے شعبہ تشہیر کی جانب سے منعقد اور سنہوا نیوز ایجنسی کے نیوز اینڈ انفارمیشن سینٹر، لانچو محکمہ ثقافت و سیاحت، لانچو بیف نوڈل انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ اٹالین فیڈریشن آف شیفس کی مدد سے کی گئی تھی۔ یہ بین الاقوامی تبادلوں کے لیے لانچو کی واحد سرگرمی ہے۔ تقریب چین اور اٹلی کے درمیان سیاحت، ثقافت، خوراک اور دیگر شعبوں میں باہمی ادراک کو بہتر بنانے کے لیے نوڈل اور پاستا کا فائدہ اٹھانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ممکنہ طور پر اس سے مزید لانچو داستانیں دنیا تک پہنچانے اور عوام سے عوام اور کاروباری تبادلوں کو سہولت دینے میں مددمتوقع ہے۔
ذریعہ: لانچو بیف نوڈل انڈسٹری ایسوسی ایشن
تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس: