فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز نے سنگاپور میں نیا دفتر کھول دیا

رچمنڈ، ورجینیا، 29 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز (“فلٹرونا”) نے آج سنگاپور میں نئے دفتر کے آغاز کا اعلان کیا ہے ، جو مارچ 2012ء سے موثر ہوگا۔ یہ نیا کارپوریٹ دفتر “تجارتی مرکز برائے فضیلت” اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں نمو پذیر اداروں کے لیے علاقائی صدر دفاتر کی حیثیت سے کردار ادا کرے گا۔ نیا سنگاپور مقام فلٹرونا کو اپنے صارفین کو خدمات کی بہترین سطح اور علاقائی بنیادوں پر برابر سپورٹ فراہم کرنا ممکن بنائے گا ، جسے چین، یورپ اور شمالی امریکہ میں قائم جدید ساخت گری تنصیبات کی مدد حاصل ہوگی۔ فلٹرونا کی ایشیا میں اس تزویراتی توسیع کو اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ آف سنگاپور کی مدد حاصل ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110915/PH69155LOGO)

اس دفتر کی استعداد ہائے کار میں فروخت، مارکیٹنگ، کاروباری ترقی اور صارفی خدمات شامل ہوں گی اور ساتھ ساتھ دیگر فعلی و انتظامی خدمات بھی پیش کرے گا، جو نمو پذیر مارکیٹوں کے لیے خدمات انجام دیں گی۔

آج کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز کے صدر رس راجرز نے کہا کہ “یہ سرمایہ کاری ہماری ایشیائی صارفی بنیاد کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی مدد فراہم کرتی ہے، اور ہمیں ان کی تکنیکی و ترقیاتی ضروریات کا بروقت اور درست ترین حل پیش کرنے کی اجازت دے گا۔

فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز کے بارے میں

http://www.filtronaporoustechnologies.com/en/

دنیا بھر میں پیداوار کرنے اور 56 ممالک کو فراہم کرنے والا فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیزبونڈڈ فائبر، پولی یوریتھین فوم اور پوروس پلاسٹک ٹیکنالوجیز سے تیار کردہ کسٹم فلوڈ ہینڈلنگ اجزاء بنانے اور تیار کرنے والے ادارہ ہے۔ اس کے پرزے صحت عامہ، صارفی و صنعتی ایپلی کیشنز میں استعمال ہونے والے ایسے اجزاء کے نمائندہ ہیں جنہیں جذب کرنے، فلٹریشن، منتقلی، نکاس، یا مایع اور بخارات کے ضرورت کے مطابق اخراج کی ضرورت ہوتی ہے۔ فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز فلٹرونا پی ایل سی کا ایک شعبہ ہے اور اس کا صدر دفتر رچمنڈ، ورجینیا، امریکہ میں واقع ہے۔

رابطہ: فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز: ایزبتھ جوائنر، مارکیٹنگ کو آرڈی نیٹر، +1-804-524-4983، فلٹرونا پی ایل سی: جوانا اسپیڈا، کارپوریٹ افیئرز ڈائریکٹر، +44-0-1908-359100

Leave a Reply