بلو میڈیکل کے سی ای منظور شدہ ڈرگ ایلیوٹنگ بلون پروٹیج اور اسٹینٹ آن ڈرگ ایلیوٹنگ بلون پائی نیئر کا عالمی مصنوعاتی اجراء

ہیلمونڈ، نیدرلینڈز، 20 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

بلو میڈیکل نے آج اپنے سی ای منظور شدہ ڈرگ ایلیوٹنگ بلون (DEB) پروٹیج کے ساتھ ساتھ ڈی ای بی پائی نیئر پر اپنے سی او سی آر اسٹنٹ کے عالمی اجراء کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی ڈی ای بی ٹیکنالوجی کا مکمل مارکیٹ اجراء امراض قلب کے شکار مریضوں کا معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بلو میڈیکل کی تلاش میں ایک اہم قدم ہے، اور ساتھ ساتھ طریق کار پر آنے والے اخراجات میں کمی بھی کر رہا ہے۔

بلو میڈیکل کی نئی ڈی ای بی تھراپی بلون انجیو پلاسٹی کے دوران اکلیلی شریان میں پیکلی ٹیکسل کی کی کنٹرولڈ خوراک دی جاتی ہے۔ ایک سی او سی آر کورونری اسٹینٹ کے ساتھ مشترکہ آلہ ڈرگ ایلیوٹنگ اسٹینٹس کے ذریعے مستقل ادویات کی فراہمی کے بجائے صرف ایک مرتبہ لگانے کے لیے ہے۔ یہ عرصے کو کم کرتا ہے جس میں جسے اینٹی-پلیٹی لیٹ میڈی کیشن کو بڑی ضرورت ہوتی ہے۔ کم ایم اے سی ای نرخ اور کم لیٹ لیومن لاس پروٹیج کی موثریت اور حفاظت کی جانب اشارہ کر رہے ہیں اور پہل کار ڈی بی بی مصنوعات بلو میڈیکل کے ہیومن ٹرائل پائی نیئر کے طبی اعداد و شمار سے تصدیق شدہ ہیں۔

پائی نیئر اسٹڈی کے بنیادی محقق پیٹر اسمٹس، ایم ڈی، جو ماسٹاڈ ہاسپٹل، روٹرڈیم، نیدرلینڈز میں انٹروینشن کارڈیولوجی کے سربراہ ہیں، نے کہا کہ “لیٹ اسٹینٹ تھرومبوسس کے بڑھتے ہوئے خطرے اور طویل المیعاد دہری اینٹی-پلیٹی لیٹ میڈی کیشن جو موجودہ ڈرگ ایلیوٹنگ اسٹینٹس کی اکثریت سے وابستہ ہیں اِس وقت ہمارے مریضو ں کے علاج میں تشویش ناک ہیں۔ صرف دھاتی کورونری اسٹینٹس کے ساتھ ڈی ای بی تھراپی لیٹ لیومن لاس میں کمی کا ممکنہ حل پیش کرتی ہے جس کے لیے طویل المیعاد ڈوئیل-اینٹی-پلیٹی لیٹ میڈی کیشن کی ضرورت نہیں، یوں مریض کے آرام کو بہتر اور خون کے اخراج اور اسٹینٹ تھرومبوسس کے خطرات کو کم کر رہی ہے۔”

بلو میڈیکل کے سی ای او رونلڈ ہارورز نے کہا کہ “انسانی جانچ کے ساتھ ہماری جامع تحقیقی کوششوں نے ایک انتہائی قابل بھروسہ سائنسی بنیاد پر اور موثر ڈی ای بی ٹیکنالوجی یقینی بنایا ہے۔ ڈچ میڈیسن ایویلیوایشن بورڈ اور معروف ادارے بی ایس آئی کی اہم و جامع نظر ثانی نے ہمیں اکلیلی مرض کے علاج کے لیے ایک پرکشش متبادل فراہم کرنا ممکن بناتی ہے۔”

بلو میڈیکل اپنی جدید ڈی بی ٹیکنالوجیز اپنے سائنسی و طبی پروگراموں کے ذریعے اکلیلی اور متعلقہ ایپلی کیشن دونوں کے لیے اضافی ایپلی کیشنز میں مزید آگے بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بلو میڈیکل کے بارے میں:
ڈچ برین پورٹ علاقے میں واقع بلو میڈیکل (http://www.bluemedical.com) عالمی طبی آلات بنانے والا ادارہ اور امراض قلب و متعلقہ امراض کے علاج کے لیے ایک جدت طراز ہے۔ ادارہ رگوں کے امراض کے لیے جدید طبی مصنوعات پر تحقیق، انہیں تیار اور مارکیٹ کرتا ہے۔ ہر سال دنیا بھر کے ممالک میں 100,000 مریضوں کا بلو میڈیکل کے آلات سے علاج کیا جاتا ہے۔

ذریعہ: بلو میڈیکل

Leave a Reply